بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

چین کی چاند کی مٹی سے بنی اینٹوں سے قمری بیس بنانے کی کوشش

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

بیجنگ (این این آئی )چین پہلی قمری بیس بنانے کی جستجو میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ جانچنے کے لیے خلا میں تجربہ شروع کر رہا ہے کہ آیا بیس کی اینٹیں چاند کی اپنی مٹی سے بنائی جا سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اینٹوں کے نمونے لے جانے والا ایک کارگو راکٹ تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوا، یہ بیجنگ کے اس مشن کا حصہ ہے کہ وہ 2030 تک انسانوں کو چاند پر بھیجے گا اور 2035 تک وہاں مستقل بیس بنائے گا۔

چین نے جمعہ کی رات وینچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کارگو کرافٹ تیانزو 8 کو لانچ کیا ہے، تاکہ اس کے مدار میں گردش کرنے والے تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے سامان فراہم کیا جا سکے۔چاند پر بیس کی تعمیر ایک مشکل کام ہے، کسی بھی ڈھانچے کو بڑی مقدار میں کائناتی تابکاری، درجہ حرارت کے انتہائی تغیرات اور چاند کے زلزلوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے، اور پہلے مرحلے میں وہاں تعمیراتی مواد حاصل کرنا ایک مہنگا طریقہ ہے۔وسطی ووہان صوبے کی ایک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کو امید ہے کہ چاند سے ہی چاند پر بیس بنانا ان مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے زمین پر پائے جانے والے مواد کی مختلف ساختوں سے بنی پروٹو ٹائپ اینٹوں کی سیریز بنائی ہے جیسے کہ بیسالٹ، جو چاند کی مٹی کی خصوصیات کی حامل ہے۔ان آزمائشی اینٹوں کے سلیور کو خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد سخت جانچ کی ایک سیریز سے گزرنا ہوگا۔ووہان کی ہوازونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ژا چینگ نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر تجربہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سادہ الفاظ میں، ہم مادے کو خلا میں ڈالتے ہیں اور یہ دیکھنے کے لیے اسے وہیں رہنے دیتے ہیں کہ آیا انتہائی ماحول میں اس کی پائیداری اور کارکردگی گرے گی یا نہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…