کراچی (این این آئی) مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ چاندی کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 66 ڈالر پر برقرار رہی، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 668 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی 8 روپے سستی ہوکر 4 ہزار 859 روپے کی سطح پر آگئی۔



















































