ہفتہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ہونڈا سی ڈی 70 اب آسان اقساط پر دستیاب

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

فیصل بینک نے صارفین کے لیے ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل اقساط پر خریدنے کی خصوصی اسکیم متعارف کروا دی ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ اس پیشکش میں ماہانہ ادائیگی 6 ہزار 529 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

بینک کے ڈیجی مال (DigiMall) پلیٹ فارم پر دستیاب یہ آفر 11.11 شاپنگ ڈیل کا حصہ ہے، جس کے ذریعے صارفین کو چھ ماہ تک صفر فیصد منافع پر موٹر سائیکل خریدنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

فیصل بینک کی جانب سے جاری کردہ اقساط کے شیڈول کے مطابق صارفین اپنی سہولت اور مالی گنجائش کے مطابق 3 سے 48 ماہ تک کا پلان منتخب کرسکتے ہیں۔ مختلف مدت کے لیے ماہانہ ادائیگی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
اقساط کی مدت ماہانہ ادائیگی
3 ماہ (صفر فیصد منافع) 53,300 روپے
6 ماہ (صفر فیصد منافع) 26,650 روپے
12 ماہ 16,523 روپے
24 ماہ 9,861 روپے
36 ماہ 7,640 روپے
48 ماہ 6,529 روپے

بینک کے مطابق یہ محدود مدت کی پیشکش 5 نومبر سے 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔ تین اور چھ ماہ کے پلان میں صارفین بغیر کسی منافع کے موٹر سائیکل کی رقم اقساط میں ادا کرسکیں گے، جبکہ طویل مدتی منصوبوں کے تحت ماہانہ قسط کی رقم مختلف ہوگی۔

فیصل ڈیجی مال پر صرف موٹر سائیکل ہی نہیں بلکہ مختلف معروف برانڈز کی مصنوعات بھی خصوصی رعایت، آسان اقساط اور مفت ڈیلیوری جیسی سہولتوں کے ساتھ دستیاب ہیں۔

اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد آن لائن خریداری اور مزید معلومات کے لیے فیصل بینک کی ویب سائٹ faysalbank.com پر جا سکتے ہیں یا بینک کی ہیلپ لائن 021-111-06-06-06 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس اسکیم سے متعلق بینک کی مقرر کردہ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ طویل مدتی اقساط کے انتخاب سے قبل اضافی چارجز اور ادائیگی کی مکمل تفصیلات بینک سے ضرور معلوم کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…