اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 14 سے 16 نومبر کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 نومبر سے 16 نومبر کے دوران پہاڑی علاقوں پر برف باری کی بھی متوقع ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 14 نومبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 14 نومبر سے 15 نومبر کے درمیان اسلام آباد راولپنڈی، پشاور، لاہور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چٹیل، دیر سوات، بٹگرام، ایبٹ آباد، مری گلیات، کشمیر اور جی بی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بارش کے سلسلے کے دوران اسلام آباد خطہ پوٹھوہار، کے پی اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں جاری سموگ میں کمی کا امکان ہے، بارشوں کے سلسلے سے فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…