لاہور( این این آئی )این اے 122 کے ضمنی انتخاب مےں بستی سیدن شاہ اپر مال روڈ پر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں استقبالیہ کیمپ لگانے کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا ، کارکنوںنے ایک دوسرے پر کرسیاں چلا دیں جس سے دونوں جماعتوں کے تین کارکن زخمی بھی ہو گئے ،فوج اور پولیس کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کر کارکنوں کو پیچھے ہٹا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 122کے پولنگ سٹےشن بستی سیدن شاہ اپر مال کے پولنگ اسٹیشن کے باہر(ن ) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان استقبالیہ کیمپ لگانے کے معاملے پر تلخ کلامی شروع ہوگئی جس کے بعدنوبت جھگڑے تک پہنچ گئی ۔اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوںنے ایک دوسرے پر کرسیاں چلا دیں جس سے دونوں جماعتوںکے تین کارکن زخمی ہوگئے ۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اورفوج کے جوانوںنے کارکنوں کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر پولیس اور فوج کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے کارکنوں کو پیچھے ہٹا دیا ۔ اطلاع ملنے پر دونوں جماعتوں کے رہنما اور کارکنوںکی ایک بڑی تعداد بھی پہنچ گئی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروںنے انہیں وہاںجمع ہونے سے منع کرتے ہوئے روانہ کر دیا گیا ۔اس موقع پر مسلم لےگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وحےد گل نے کہا کہ غنڈہ گردی تحریک انصاف کا وطیرہ ہے لیکنانہیں اپنا رویہ تبدیل کرناہوگا۔