بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ذلفی بخاری کا ٹرمپ کے سامنے عمران خان کا معاملہ اٹھانے کا اعلان

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے عمران خان سے مبینہ ناانصافیوں کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے قریبی دوست ذلفی بخاری نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم اور اہلخانہ سے رابطے میں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ کی ٹیم، بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر سے عمران خان اور پی ٹی آئی سے ہونے والی مبینہ ناانصافیوں پر بات کروں گا۔

ذلفی بخاری نے وضاحت کی کہ وہ ملاقاتوں میں عمران خان کے کیس سمیت انسانی حقوق و جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں اور قانون کی حکمرانی کی خراب صورتحال پر بات کریں گے۔ذلفی بخاری نے کہاکہ ٹرمپ کے دل میں عمران خان کیلئے نرم گوشہ ہے اور وہ ایک بار انہیں سنائی گئی سزا پر اظہار تشویش بھی کرچکے ہیں۔علاوہ ازیں ذلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو تاریخی فتح اور کم بیک پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹرمپ کو یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کے بعد حاصل ہوئی تاہم یہ فتح حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کیلئے واضح پیغام ہے۔ذلفی بخاری نے ٹرمپ کی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے باقی سب ممالک کو بھی امید ملتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…