بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

امیدنہیں ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہیں گے،ایک شخص کیلئے کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کریگا،وزیردفاع

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ امیدنہیں ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہیں گے،ایک شخص کیلئے کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا،امریکہ اپنے اور ہم اپنے مفادات کاتحفظ کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ لبنان اور فلسطین میں امریکا کی سربراہی میں جنگ جاری ہے، ٹرمپ نے انتخابی مہم میں وعدہ کیا ہے کہ جنگ رکوائیں گے، اگر جنگ بند کراتے ہیں تو اقوام متحدہ، دیگر پلیٹ فارم سے راستے نکالے جا سکتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جنگیں جاری رہیں، امریکا پشت پناہی کرتا رہا تو اس پر مل جل کر کام نہیں ہوسکتا جس طرح امریکا اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا ہم بھی اپنا تحفظ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ کوئی بھی خود مختار ملک تعلقات کو کاپی پیسٹ نہیں کر سکتا، ایک شخص کیلئے کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ادھر بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے، امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب کیا، ہم قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان مطالبہ کررہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو، ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے،15سے 20دن انتظار کریں کہ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کیا اسٹینڈ لیتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ ٹرمپ نے پچھلی بار اپنی ہار پر کیپٹل ہل میں حملہ کیا تھا، حملے پر امریکا میں سیکڑوں لوگوں کو قید کی سزائیں ہوئی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…