بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

8 بیٹیوں کا باپ اپنے سابق داماد کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرچی(این این آئی)شہر قائد میں 8 بیٹیوں کے باپ کو اس کے سابق داماد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے میٹروول ضیا کالونی سوات چوک کے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 60سالہ محمد پرویزخان ولد شاہجہاں کے نام سے کی گئی۔ مقتول پرویز 8 بیٹیوں کا باپ اور نجی گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ ایس ایچ اومومن آباد شہبازیوسف نے بتایاکہ مقتول پرویز کو اس کے سابقہ داماد صاحب زادہ نے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم صاحب زادہ موقع پر سے فرارہو گیا۔ملزم نے مقتول کی بیٹی کو 2سال قبل طلاق دے دی تھی، جس کے بعد مقتول نے اپنی بیٹی کی کہیں اورشادی کردی تھی جب کہ ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے طلاق نہیں دی تھی۔ کچھ عرصے سے مقتول اورملزم کے درمیان لڑائی جھگڑے چل رہے تھے۔ مقتول کو ایک گولی لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی۔ جائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے، جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش اورملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مقتول کے رشتہ داروں نے بتایاکہ مقتول پرویزنے کچھ سال قبل اپنی بیٹی کی شادی صاحب زادہ سے کی تھی، تاہم گھریلو جھگڑوں کے باعث بیٹی کووالد نے گھر پر رکھ لیا تھا۔ بار بار صاحب زادہ کو سمجھایا لیکن وہ بیوی کو لینے نہیں آیا اور نہ اس کی کوئی خیرخبر لی۔ والد نے عدالت سے رجوع کیا اورصاحب زادہ سے علیحدگی ہو گئی۔ کچھ سال قبل پرویز نے بیٹی کی شادی دوسری جگہ کردی۔ مقتول کی بیٹی کے صاحب زادہ سے 3 اور دوسرے شوہرسے ایک بچہ ہے۔ شادی کا ملزم کو معلوم ہوا توسب کوجان سے مارنے کی دھمکیاں شروع کردیں۔ مومن آباد پولیس کو اطلاع دی تومقدمے کے بجائے درخواست دینے کو کہا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اورملزم کا تعلق سوات سے تھا اورکیس بھی وہیں چل رہا تھا۔ ملزم نے ایک ہی گولی مقتول کے سرمیں ماری، ملزم گھات لگائے مقتول کا انتظار کررہا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…