پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

کچے کے ڈاکوؤں کے پیسوں کا سارا حساب کتاب رکھنے والا سنار گرفتار

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی (این این آئی) اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل نے کچے کے ڈاکوؤں کا بڑا نیٹ ورک بریک کردیا اور پانچ سال سے کچے کے ڈاکووں کا کھاتہ سنبھالنے والے سنار کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی سی سی نے تکنیکی بنیادوں پر گھوٹکی میں آپریشن کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں کے دیسی بینک منیجر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے بتایا کہ زیرحراست ملزم سجاد گھوٹکی اوباڑو میں سنار کا کام کرتا ہے، گھوٹکی پولیس کی مدد سے کارروائی کی گئی۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ زیرحراست سنار ڈاکوؤں کے ساتھ 5 سال سے کام کررہا تھا، ڈاکو اغوا برائے تاوان کی رقم ایسے ہی لوگوں کے پاس رکھواتے ہیں، ڈاکوؤں کے پیسوں کا ساراحساب کتاب سنار دیکھتے ہیں۔

انیل حیدر کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا سپورٹ نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، کچے کے ڈاکو سنار وں کے پاس کبھی سونا کبھی کیش رکھواتے ہیں، ڈکیت گروہ سناروں سے خود رابطے میں رہتے ہیں اور فیملیز کوبھجواتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کا اپنا شناختی کارڈ بلاک ہوتا ہے، اسی لیے سہولت کاروں کا استعمال کرتے ہیں، عام شخص جیسے بینک اکاؤنٹ کھولتا ہے ڈاکو ایسے سناروں کے پاس کھاتہ کھلواتے ہیں، فصل، بیج، اناج یا دیگر کی خریداری کے لیے ڈاکوؤں کو پیسے سنار دیتے ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…