جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 850سے زائد شہریو ں کو 60کروڑ روپے مل گئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی):اپنے گھر کے خواب کو تعبیر مل گئی-وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن،اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے-اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے تحت 850سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے-پنجاب بھر میں مختلف شہریوں کواپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60کروڑ روپے مل گئے- اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں قرض حاصل کرنے والے شہریوں کے بیشتر گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے اور21اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے-

وزیر اعلی مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے والے شہریوں کے پاس خود جانے کی ہدایت کی- ارکان اسمبلی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے درخواست دہندگان کوگھر گھر جاکر وزیر اعلی مریم نوازشریف کی طرف سے مبارکباد کا خصوصی لیٹر بھی دیں گے-وزیر اعلی مریم نوازشریف نے خصوصی لیٹر میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت قرض کی رقم منظور ہونے پر مبارکباد دی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے تہنیتی خط میں لکھا کہاپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی پہلی قسط اکانٹ میں منتقل ہونے کے بعدآپ اپنے گھر کی تیزی سے تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے خواہش کااظہار کیا کہ دعا ہے کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید لکھا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں محمد نوازشریف، محمد شہباز شریف اور ہم سب آپ کے ہمقدم ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…