راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی سے 22 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی گزشتہ روز پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ کارروائی میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔