لاہور(نیوز ڈیسک) این اے 122 کے لیے انتخابی معرکہ جاری ہے،ن لیگ کے امیدوارایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو میں ووٹ ڈال دیا ہے۔اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم بہت پرجوش ہیں،نماز کی ادائیگی اور ناشتے کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔ ہمارے کیمپ میں موجود رش سے ن لیگیوں کے جوش و خروش کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب این اے 122علامہ اقبال روڈ کے پولنگ اسٹیشن میں کچھ بدمزگی دیکھنے میں ا ئی۔جس کے بعد پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ بیلٹ بکس ابھی سیل نہیں تھے کہ ووٹرز کو اندر بلالیا گیا۔ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ خالی بیلٹ بکس دکھا کر دوبارہ سیل کیے جائیں۔