ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج اخراجات اب قسطوں میں، وزارتِ مذہبی امور کی تجویز سامنے آگئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے حج پر جانے کا ارادہ رکھنے والے کم آمدنی والے اور متوسط طبقے کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک نیا اقدام تجویزکر دیا۔وزارت مذہبی امور نے غریب و متوسط افراد سے حج اخراجات قسطوں میں لینے کی تجویز پیش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق حج فیس قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کابینہ کو بھیج دی گئی ہے، وزارتِ مذمبی امور کی تیار کردہ حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حج پر جانے والے افراد سے اخراجات کی اقساط میں وصولی کی تجویز حج پالیسی میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق عازمین حج کو 11 لاکھ روپے تین اقساط میں ادا کرنے کی سہولت ہوگی۔ ادائیگی کے مجوزہ ڈھانچے کے تحت ممکنہ عازمین کو حج کے لیے درخواست دینے کے لیے ابتدائی طور پر دو لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔ قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد انہیں 4 لاکھ روپے اضافی ادا کریں گے، باقی رقم روانگی سے پہلے ادا کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے عہدیداروں نے بتایا کہ قسط کا مذکورہ حج پالیسی کم اور درمیانی آمدنی والے طبقوں کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ اس تبدیلی کا مقصد ان گروہوں کے لیے حج کو مزید قابل رسائی بنانا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…