جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

عوام سے 3ماہ میں 261ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا انکشاف

datetime 31  اکتوبر‬‮  2024 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (این این آئی)عوام سے 3ماہ میں ریکارڈ 261ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 261ارب 69 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں39 ارب 62کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 222ارب 7کروڑ روپے تھی۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1281ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 1019ارب روپے تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 60روپے لیوی وصول کی جارہی ہے،فنانس بل میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 60روپے سے بڑھا کر 80روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی،اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل پر لیوی 50روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 75روپے کرنے کی تجویز ہے، ہائی آکٹین اور ای ٹین گیسولین پر لیوی 50روپے سے بڑھا کر 75روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی تھی،فنانس بل میں مٹی کے تیل میں استعمال ہونے والے تیل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…