جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گیری کرسٹن کے استعفیٰ کی وجہ بابر اعظم بنے؟

datetime 29  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دے دیا جس کی وجہ پی سی بی سے اختلاف کے علاوہ بابر اعظم سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے کپتان کے اعلان کے اگلے روز ہی پاکستان کرکٹ کو ایک نئے بحران نے گھیر لیا اور گیری کرسٹن نے پی سی بی سے اختلافات کے باعث ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگ سے شرمناک شکست کے بعد پی سی بی نے ٹیم سلیکشن سے ہیڈ کوچز کا اختیار ختم کر دیا تھا۔ گیری کو اس کے علاوہ سینٹرل کانٹریکٹ اور کوچز پر بھی تحفظات تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ اپنی پسند کا سپورٹنگ اسٹاف لانا چاہ رہے تھے جب کہ اسکواڈ سلیکشن میں ووٹنگ اختیار واپس لینے سے ان کے پی سی بی سے اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ آسٹریلیا کے بعد دورہ زمبابوے کے لیے گیری کرسٹن کے تجویز کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم حصہ تھے اور ان کا موقف تھا کہ جنوبی افریقہ کے مشکل دوسرے سے قبل بابر اعظم کو لازمی طور پر دورہ زمبابوے میں شامل کیا جانا چاہیے۔تاہم پی سی بی نے بابر اعظم کو صرف دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل کیا اور دورہ زمبابوے میں آرام دے کر گیری کی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کو تعیناتی کے وقت مضبوط اختیارات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، لیکن نئی سلیکشن کمیٹی کو تمام اختیارات دے دیے گئے۔گیری کرسٹن نے اپنی بات منوانے کے لیے آخری حربہ استعمال کرتے ہوئے دورہ آسٹریلیا پر ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی بھی دی جو کارگر ثابت نہ ہوئی۔ پی سی بی کے اپنے موقف پر ڈٹ جانے کے باعث انہوں نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ پی سی بی نے یہ استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…