اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

ڈیل کرنی ہوتی تو بشریٰ بی بی 9 ماہ جیل میں نہ رہتیں،بیرسٹر گوہر

datetime 24  اکتوبر‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ڈیل کرنی ہوتی تو بشریٰ بی بی 9 ماہ جیل میں نہ رہتیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے تمام سختیاں برداشت کیں لیکن بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑی رہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے جیل آ کر گرفتاری دی تھی، ان کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، بشریٰ بی بی کا دور دور تک توشہ خانے سے واسطہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی عدالت کے ذریعے ہی ہو گی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں، بلکہ میرٹ پر ہو گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا گیا تھا، ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، ہم متحد ہیں، بشریٰ بی بی نے پہلے بھی تحریکوں میں حصہ نہیں لیا، بانی پی ٹی آئی 27 سال سے تحریک چلا رہے ہیں، انہوں نے ہمیشہ پْرامن جدوجہد کی۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…