اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے آئندہ چیف جسٹس کے لیے کمیٹی کو 3 نام بھجوا دئیے۔ذرائع کے مطابق بذریعہ رجسٹرار سپریم کورٹ چیف جسٹس سے نام مانگے گئے تھے۔
کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک، اعظم نذیرتارڑ، پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک شامل ہیں۔ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا انصار، جے یو آئی سے کامران مرتضیٰ اور تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علی ظفر کمیٹی میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کو جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔