منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چینی وزیراعظم نے گوادر ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے نیو گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ گوادر نہ صرف علاقائی ترقی کا محور بلکہ پاکستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، مشترکہ مستقبل اور ہمہ جہت ترقی کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیراعظم ہائوس میں نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کی ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعت، زراعت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں، یہ دوطرفہ معاہدے دونوں دوست ممالک کے درمیان نئے باب کا اضافہ ہے، چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر ان کا شکرگزار ہوں، ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ کے عزم کا اعادہ ہے، ہم نے ملاقات کے دوران مفید اور تعمیری بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے چین کے پختہ عزم کے معترف ہیں، صدر شی جن پنگ، چینی عوام کا گوادر ایئرپورٹ کا تحفہ دینے پر شکرگزار ہوں، پاکستان کی معاشی ترقی کے ایجنڈے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر شکرگزار ہیں، گوادر ایئرپورٹ سے نہ صرف گوادر بلکہ پورا ملک ترقی کرے گا، سی پیک کے تحت اس منصوبے کو مکمل کیا گیا، یقین دلاتا ہوں کہ نہ صرف سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد بلکہ چین اور پاکستان کے عوام کی امن و سلامتی کیلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کی تکمیل کیلئے چینی و پاکستانی انجینئرز اور ورکرز کی انتھک کوششوں سے یہ عالمی معیار کا منصوبہ مکمل ہوا، چین کی جانب سے پاکستان کیلئے یہ یادگار تحفہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کی تکمیل پر چینی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، چینی اور پاکستانی ورکرز نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے دن رات کام کیا، ان کی کاوش قابل تحسین ہے، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر علاقائی ترقی کا محور ہونے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کا عکاس ہے، چین پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گی، مشترکہ مستقبل اور ترقیاتی اہداف کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بھی خطاب کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…