جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

حسینہ دور میں 50ہزار کروڑٹکے تک کی کرپشن کی گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

datetime 10  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کے دور اقتدار میں گزشتہ 14 سال کے دوران صرف سڑکوں اور شاہرائوں کی تعمیر کے منصوبوں میں 50 ہزار کروڑٹکے ( 116 ہزار کروڑ روپے) تک کی کرپشن کی گئی ۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بنگلہ دیش (ٹی آئی بی) کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق عوامی لیگ کی حکومت کے دور میں گزشتہ 14 سالوں میں ڈائریکٹوریٹ آف روڈز اینڈ ہائی ویز کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں 29,230 کروڑ سے 50,835 کروڑ ٹکے تک کی کرپشن ہوئی ہے۔رپورٹ کے مندرجات کو سڑک اور شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ میں گڈ گورننس کے چیلنجز کے عنوان سے ایک مباحثے میں پیش کیا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بنگلہ دیش کی تحقیقات سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی ) کے تحت روڈز اینڈ ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز تھی۔اس مطالعہ میں خاص طور پر 1,000 کروڑ ٹکے سے کم مالیت کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…