لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی پوری کوشش کررہی ہے، یہ نیوٹرل امپائرز کے ساتھ میچ کھیلنا نہیں جانتے ، لیکن انہیں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ نے دھاندلی کی تو پھر سڑکوں پر ایسا احتجاج ہوگا کہ حکومت برداشت نہیں کرسکے گی ،اس موقع پر ریلوے پریم یونین کے رہنما حافظ سلمان بٹ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا اور ریلوے ورکرز کی جانب سے انہیں تعاون کا یقین دلایا۔