لاہور(نیوزڈیسک) این اے 122 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران ایک بارپھرزخمی ہوگئے تاہم ان کوکوئی گہرازخم نہیں آیاجس کی وجہ سے وہ سٹیج پر ہی موجود ہیں ۔عمران خان کے ساتھ یہ حادثہ مزنگ چونگی
کے علاقے میں الیکشن مہم کے دوران پیش آیاجب وہ سٹیج پرچڑھ رہے تھے تووہ وہاں پرلگی حفاظتی خاردارتارسے ان کاپاﺅں لگ گیاجس سے وہ زخمی ہوگئے لیکن ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں مزنگ چونگی پر تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے۔ اس موقع پر مرکزی سٹیج پر چڑہتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا پاوں خاردار تار میں پھنسنے کے باعث زخمی ہوگیا۔ تاہم عمران خان اس کے باوجود سٹیج پر موجود ہیں اور انہوں نے تاحال طبی امداد حاصل نہیں کی ہے کیونکہ عمران خا ن نے کہاکہ میرے زخمی ہونے سے زیادہ ضروری پاکستان کے لئے خدمت کرناہے ۔
این اے 122،انتخابی مہم کے دوران عمران خان زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں