پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت نے دیت کی رقم میں بڑا اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے دیت کی رقم بڑھانے سے متعلق فیصلہ کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے دیت کی رقم 20 فیصد اضافے سے 81 لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا کہ حکومت نے 1860 کے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے تحت دیت کو 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کر دیا ہے، پی پی سی کی دفعہ 323 کی ذیلی شق 2 کے تحت یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر بنتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 24-2023 کے دوران دیت کو 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کیا گیا تھا، جس میں مالی سال 2023 کے 43 لاکھ 18 ہزار 524 روپے کے مقابلے میں 56 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔پی پی سی کی دفعہ 323 کا تقاضا ہے کہ عدالت قرآن و سنت میں بیان کردہ اسلام کے احکام کے تابع ہو اور مجرم اور مقتول کے ورثا کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیت کی قیمت مقرر کرے، جو چاندی کے 30 ہزار 630 گرام کی قیمت سے کم نہیں ہونا چاہئے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…