ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ و عظمی خان کی بازیابی کیلئے بیلف مقرر

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر کر دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے خالد یوسف چوہدری کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار وکیل فیصل فرید چوہدری پیش ہوئے۔

عدالت نے فہیم داد کو بیلف مقرر کر دیا اور پیر 7 اکتوبر کو بیلف رپورٹ طلب کر لی۔اس سے قبل علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگرسیاسی ورکرز کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے فیصل چوہدری کے ذریعے اسلام آباد سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ان کی درخواست میں وفاق، آئی جی پولیس، ڈی آئی جی سیکیورٹی،ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تشویش ناک بات ہے کہ حکومت پْرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دے رہی، علیمہ خان اور عظمی خان کو کل ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا، ابھی تک انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ کسی مقدمے کا بتایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے مطابق کسی بھی شہری کو بوقتِ گرفتاری وجوہاتِ گرفتاری سے آگاہ کیا جانا ضروری ہے، مقدمات درج کیے بغیر گرفتاریاں غیر قانونی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیابی کے لیے عدالتی بیلف مقرر کیا جائے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…