لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام ادارے ہمارے خلاف مقابلے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں ہماری تیاری تھی نہ پولنگ ایجنٹ تھے، حکومت دھاندلی کی پوری کوشش کرے گی،سچ عوام کے سامنے آجائےگا، اس بار دھاندلی پکڑی گئی تو سڑکوں پر آئیں گےاورانہیں حکومت نہیں کرنے دیں گے۔