بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ ختم ،عمران خان کوبھی بجلی بنانے کانسخہ بتادیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ.(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں الٹی گنگا بہتی رہی ہے ، ہم نے اسے سیدھا کرکے بڑی مشکل سے اس مقام پر پہنچایا ہے، ہم نے 95 ارب روپے کا پروجیکٹ 55 ارب روپے میں مکمل کیا ۔ شیخوپورہ میں بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ پانچ سالہ دور میں بجلی کی قلت ختم کردیں گے، پاکستان کو چلانا آسان کام نہیں، 20 ، 30 سال میں معاملات اتنے پیچیدہ کردیئے گئے ہیں کہ چھوٹے چھوٹے معاملات کے لیے بھی دل گردہ چاہیے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر چڑھ کر بل جلانے سے بجلی نہیں آتی ، بجلی کام کرنے سے آتی ہے،بجلی کی قلت بھی ختم کریں گے ، اسے سستا بھی کریں گے،ملک میں مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے،کھیل کود والے سیاستدان گالیاں والیاں نہ نکالیں،ہم نے کسان پیکج کا اعلان کیا ، سیاستدانوں نے اسے اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھادیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے سیاستدانوں سے پوچھنا چاہیے کہ ہمارے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی کس نے اجازت دی،اس طرح کی سیاست پاکستان کےعوام قبول نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…