پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

سویڈش وزیرخارجہ پر پارلیمنٹ میں ٹماٹروں سے حملہ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2024 |

اسٹاک ہوم(این این آئی) سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمر اسٹینرگارڈ پر پارلیمنٹ ہال میں اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے سے متعلق اقوام متحدہ میں ریفرنڈ میں ووٹ دینے کے حوالے سے ہونے والے مباحثے کے دوران اسرائیل مخالف افراد نے ٹماٹر اور پیاز پھینکا اور انہیں ہال چھوڑ کر جانے پر مجبور کردیا۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمر اسٹینرگارڈ کو اس وقت پارلیمنٹ ہال چھوڑ کر بھاگنا پڑا جب اسٹینڈز پر موجود افراد نے اچانک نعرے بازی اور سبزیاں پھینکنا شروع کردیا۔

سویڈن کی پارلیمنٹ ریکسڈیگ کی رہنما این صوفی مالم نے بتایا کہ یہ فلسطین کے حامی کارکن تھے جنہوں نے ہاتھوں پر سرخ رنگ لگایا ہوا تھا اور وزیرخارجہ پر سبزیاں پھینکی۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہال میں بحث کے دوران ماریا مالمر اسٹینرگارڈ کی جانب سے مشرق وسطی میں فلسطینیوں کی صورت حال کے حوالے سے سوال پر جواب کے بعد بحث میں مداخلت کی گئی اور اسٹینڈز پر بیٹھے افراد نے نعرے لگانا شروع کیا اور وزیرخارجہ پر نسل کشی کی حمایت کا الزام عائد کیا۔مقامی میڈیا نے پارلیمنٹ کی انتظامیہ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ پولیس نے تاحال تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمر اسٹینرگارڈ نے بتایا کہ کسی بھی مذاکرے اور خاص طور پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران آپ کو حصہ لینیمیں آسانی ہونی چاہیے اور چیزیں نہیں اچھالنی چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ منتخب ارکان کی جگہ ہے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں سیکیورٹی چیک کے دوران ٹماٹر اور سرخ پیاز کا سراغ نہیں لگایا جاتا حالانکہ پارلیمنٹ آنے والے افراد کو ہال میں اپنے ساتھ نوٹ پیڈ لانے کی اجازت ہوتی ہے۔سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹیرسن نے واقعے کے بعد سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ واقعے کی جامع تحقیقات کی جائیں گی اور پارلیمنٹ ہال میں منتخب نمائندوں کی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…