جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

ڈیون براوو کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چند گھنٹے بعد بڑی جاب مل گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

بارباڈوس (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیون براوو کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے چند گھنٹے بعد ہی ایک بڑی جاب مل گئی ہے۔ کرکٹ کسی بھی ملک کے کرکٹرز کی کمائی کا ذریعہ ہوتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیون براوو جو کئی سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ چکے تھے اور اب صرف لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تاہم ان کی خوش قسمتی کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بیروزگاری کی فکر سے بچ گئے کیونکہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی انڈین پریمیئر لیگ کی ایک فرنچائز نے انہیں مینٹور کی جاب آفر کی جو انہوں نے قبول کر لی اور اس کو جوائن بھی کر لیا۔اس موقع پر براوو کا کہنا ہے کہ بطور مینٹور ٹیم کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، گزشتہ 10 برسوں میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا حصہ رہا اور آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی، فرنچائز مالکان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عزت دی۔فرنچائز کا کہنا ہے کہ ڈوین براوو بطور مینٹور نہ صرف کولکتہ نائٹ رائیڈرز بلکہ کیریبین پریمیئر لیگ، متحدہ عرب امارات اور میجر لیگ میں بھی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔

دریں اثنا ڈیون براوو نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان انسٹا گرام پر ایک دکھی پیغام کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میرا جسم مزید درد، ٹوٹ پھوٹ اور تناؤ برداشت نہیں کر سکتا اس لیے بھاری دل کے ساتھ باضابطہ طور پر ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ک ررہا ہوں۔براوو نے ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 ٹورنامنٹ کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے جاری ایڈیشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا لیکن وہ گزشتہ منگل کو سی پی ایل میچ کے دوران کمر کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈوین براوو نے 2023 میں انڈین پریمیئر لیگ جبکہ 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔انہوں نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر میں 164 میچز کھیل کر 2968 رنز بنائے کے ساتھ ساتھ 199 وکٹ بھی حاصل کر رکھی ہیں، اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی میچز میں بھی براوو نے 91 میچز کھیل کر 1255 رنز بنائے اور 77 وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…