اسلام آباد(نیوز ڈیسک)داعش کے جنگجوو¿ں نے عراق میں70 شہریوں کو قتل کردیا جبکہ روسی بحری جنگی جہازوں نے شام میں داعش کے خلاف حملے شروع کردیے ہیں، نیٹو نے شام میں روسی بمباری پر تشویش کا اظہارکیاہے۔تفصیلات کے مطابق داعش کے جنگجوﺅںنے عراقی صوبے انبار میں 70 شہریوں کو قتل کردیا جو البونمر قبیلے سے تعلق رکھتے تھے،قبیلے کے سردار نائم جواد نے بتایا کہ داعش کے جنگجووں نے ان افراد کو صوبائی دارالحکومت الرمادی کے شمال میں واقع علاقے ثرثر میں قتل کیا ہے۔اقوامِ متحدہ نے بھی سنی شہریوں کے قتل کی تصدیق کی ہے، جنگجوﺅں نے تمام افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا، عراقی پارلیمنٹ نے کہا کہ داعش کے خلاف عراقی حکومت روس سے مدد کی درخواست کر سکتی ہے،عراق کے خودمختار شمالی علاقے کردستان کی سیکیورٹی فورسز نے داعش پر اگست میں لڑائی کے دوران ایسے مارٹر گولے فائر کرنے کا الزام عاید کیا ہے جن میں مسٹرڈ ایجنٹ موجود تھے۔کرد فورسز کے ایک کمانڈر محمد خوشاوی کے بقول ان کے ٹھکانوں پر 45مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے،ان مارٹروں میں کیمیائی مواد تھا، دریں اثناعراقی فورسز نے مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت الرمادی کے شمال اور مغرب میںواقع بعض علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں سے داعش کے جنگجووں کو پسپا کردیا ہے، ادھر روس نے شام میں جاری اپنی عسکری کارروائی کے دوران پہلی مرتبہ بحریہ کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔روسی حکام کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے بحیرہ کیسپیئن میں ڈیڑھ ہزار کلومیٹر کی دوری پر موجود جنگی بحری جہازوں سے مقررہ اہداف پر میزائل داغے گئے ہیں، روسی وزیرِ دفاع سرگے شوئگو نے کہا کہ 4 جنگی بحری جہازوں نے 11 مختلف اہداف پر 26 پانی سے خشکی پر مار کرنے والے کروز میزائل داغے جو سب اپنے نشانوں پر لگے، حملوں میں شدت پسندوںکے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اوراسلحہ خانے تباہ ہوگئے ،شہری ہلاکتیں نہیںہوئی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
امریکی ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)
-
کون سا پاکستانی شہری اب ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا؟ ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
پاکستان ایران سے ناراض ہو گیا ہےیہ ناراضگی اس خط سے شروع ہوئی جو دینے کیلئے۔۔۔جاوید چوہدری کا حیران...
-
لاہور میں فیکٹری مالک کو انسپکشن کیلئے آنے اسسٹنٹ کمشنر سے تعارف پوچھنا مہنگا پڑ گیا
-
5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان، نئے نام زیر غور
-
سعودی عرب کا نیا “پیکیج ویزا” متعارف، پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہری مستفید ہوں گے
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
اداکارہ ہما سلیم کے معروف کرکٹر پر سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان
-
سلطان محمود غزنوی نے سومنات کے بت مسمار کر کے “غلطی” کی ، افغان وزیر کا بیان، اسلامی...
-
فیصل آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر قرض کی رقم کے بدلے اپنی بیوی کو دوست کے ہاتھوں فروخت کر دیا



















































