بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

دبئی حکام کاغیرقانونی تارکین وطن کیلئے بڑا اعلان

datetime 25  ستمبر‬‮  2024 |

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے حکام نے غیرقانونی تارکین وطن کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کی مدت میں مزید رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں مقیم غیرملکی کارکن جن کے اقامے اور ورک پرمٹ تجدید نہیں کرائے گئے انہیں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اگر ریاست میں مزید رہنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے قیام کو قانونی بنا لیں،مہلت کے دوران کسی قسم کا جرمانہ اور اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

رعایت کا اعلان ان غیرملکیوں کے لیے بھی کیا گیا ہے جو مستقل طورپر اپنے وطن جانے کے خواہشمند ہیں، ایسے تارکین قانونی طورپر فائنل ایگزٹ ویزا حاصل کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ اپنے وطن کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔حکام کا کہناتھا کہ جو افراد سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فائنل ایگزٹ ویزے پر جائیں گے انہیں بلیک لسٹ کی گیٹگری میں شامل نہیں کیاجائے گا اوروہ جب چاہیں دوسرے ویزے پر امارات آسکتے ہیں۔اماراتی امیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل سہیل سعید الخیلی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے لیے جو رعایتی مہم شروع کی گئی ہے اس کا مقصد ان کے قیام کو قانونی شکل دینا ہے، ایسے غیرملکی جن کے پاسپورٹ کی ایکسپائری کم تھی ان کیلیے خصوصی طورپر ایکسپائری کی حد 6 ماہ سے کم کرکے ایک ماہ کردی گئی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…