جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

سانپ کے ڈسنے سے نوجوان کی موت کے بعد لوگوں کا حیران کُن اقدام

datetime 24  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوربا(این این آئی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں ایک 22 سالہ نوجوان کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہو گئی۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے سانپ کو پکڑ کر اسی کی چتا پر جلا کر مار دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیہاتیوں نے کہا کہ انہیں خوف تھا کہ سانپ کسی اور کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لیے انہوں نے اسے جلا دیا۔رپورٹ کے مطابق واقعہ بائیگامار گائوں میں اس وقت پیش آیا جب دیگیشور رتھیا نامی نوجوان ہفتے کی رات اپنے کمرے میں بستر لگا رہا تھا کہ اسے ایک زہریلے سانپ نے کاٹ لیا۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد دیگیشور کی لاش کو آخری رسومات کیلیے خاندان کے حوالے کردیا گیا۔ اس دوران دیہاتیوں نے سانپ کو پکڑ کر ایک ٹوکری میں بند کیا اور بعد ازاں اسے رسے سے باندھ کر لاش کے ساتھ شمشان گھاٹ تک لے گئے۔اس واقعے پر کوربا کے سب ڈویژنل آفیسر آشی کھیلوار کا کہنا تھا کہ دیہاتیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی لیکن سانپوں اور سانپ کے کاٹنے سے متعلق آگاہی اور تعلیم دینا ضروری ہے کیونکہ یہ جانور ماحولیاتی نظام کیلیے اہم ہیں۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…