اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

مسافروں کے کانوں اور ناک سے خون بہنے لگا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

datetime 21  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)کیبن کے اندر ہوا کے دبا کے مسائل کے سبب کچھ مسافروں کو چوٹ لگنے کے بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوئنگ طیارے کے کیبن میں ہوا کے دبا ئوکے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چند مسافر بوکھلاہٹ کے مارے زخمی ہوئے جس سے ان کی ناک اور کانوں سے خون نکلنے لگا۔

رپورٹ کے مطابق پانچ سال پرانے بوئنگ 737 طیارے میں پائلٹوں نے دبائوکا مسئلہ پایا جس کے باعث طیارے کی ہنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کرائی گئی۔طیارے کے ایک مسافر کیرین ایلن نے بتایا کہ عملے کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ہوائی جہاز واپس جا رہا ہے تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ مسافر کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر آکسیجن ماسک بھی دستیاب نہیں کیے گئے تھے۔

طیارے کے اندر ائیر پریشر کی وجہ سے حالات بگڑنے پر کیرین ایلن نے اپنے شوہر کو تکلیف کے باعث کانوں کو ڈھانپتے ہوئے دیکھا جبکہ دیگر مسافروں نے دوسری طرف ایک شخص کی مدد کرنے کی کوشش کی جس کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔مسافروں کے منہ سے بھی خون بہنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔طیارے میں موجود ایک اور مسافر نے بتایا کہ میں نے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھے اور جب ہٹائے تو ان پر خون لگا دیکھا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…