منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا اعلان

datetime 21  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ رواں سال دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فارق نائیک دورہ پاکستان کریں گے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی درج تھا جس میں بتایا گیا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔سوشل میں ویب سائٹ پر آفیشل اکاؤنٹ سے جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5ـ6 اکتوبر کو کراچی، 12ـ13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جلد ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2020 میں پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم کورونا وبا کی وجہ سے وہ پاکستان نہ آسکے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ وہ اب دوبارہ پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…