اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سرکاری ملازم شوہر کی بیوہ کو ملی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہو سکتی’لاہورہائیکورٹ

datetime 21  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بیواؤں کے لیے اہم فیصلہ ، عدالت نے واضح کردیا کہ سرکاری ملازم شوہر کی بیوہ کو ملنے والی نوکری اس کی دوسری شادی پر ختم نہیں ہو سکتی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خاتون زویا اسلام کی اپیل پر9 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کو دوسری شادی پر سرکاری نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیوہ شادی کر سکتی ہے، ہمارے مذہب میں یہ ایک عورت کا بنیادی حق ہے، بیوہ کو دوسری شادی کی بنیاد پر نوکری سے نکالنا شرعی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جس قانون کی بنیاد پر بیوہ کو نوکری سے نکالا گیا اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے، عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ اور بیوہ کو نوکری سے نکالنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے اور بیوہ زویا اسلام کی اپیل کو منظور کرتی ہے۔

اس حوالے سے اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سرکاری ملازم شوہر کی وفات کے بعد نائب قاصد کی نوکری 2020ء میں ملی، شوہر اسلام کی بیوہ ہونے کی وجہ سے سرکاری نوکری ملی۔خاتون نے مؤقف اپنایا تھا کہ 2021ئ میں دوسری شادی کی جس کی بنیاد پر نوکری سے برطرف کیا گیا، ہمارا مذہب اسلام اور شریعت بیوہ کو شادی کی اجازت دیتا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…