ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

بیوی سے ناراضی، شوہر نے 2 بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں باپ نے 2 بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 6 اور 8 سال تھیں، ملزم کی بیوی ناراضگی کے باعث اپنے والدین کے پاس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہ رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی بچیاں اپنے ساتھ لے جانا چاہتی تھی جبکہ ملزم اپنی بیٹیوں کو ان کی والدہ کے ساتھ نہیں بھیجنا چاہتا تھا۔

پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور واردات کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔علاوہ ازیں فیصل آباد میں ہی جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر سڑک کنارے سے 2 لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق 18 سے 19 سال کی دونوں لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

سٹی پولیس افسر نے ایس پی جڑانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…