اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

بچی کے سرپراسلحہ رکھ کر جوڑے سے 28 لاکھ روپے لوٹ لیے

datetime 20  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں ڈاکوئوں نے بچی کے سر پراسلحہ رکھ کر میاں بیوی سے 28 لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس کے مطابق کراچی میں کورنگی کراسنگ سے قیوم آباد جاتے ہوئے کورنگی ندی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحے کے زور پر میاں اور بیوی کو یرغمال بنا کر 28 لاکھ روپے نقد ، موبائل فون ، پرس اور طلائی چین لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

متاثرہ شہری احمد رضا نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر اہلیہ اور بچی کے ہمراہ ڈیفنس جا رہے تھے کہ کورنگی ندی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکووں نے سائیڈ دے کر موٹر سائیکل رکوائی جس میں سے 2 نے نقاب لگائی ہوئی تھی جبکہ ڈاکووں نے میری بیٹی کے سر پر اسلحہ رکھ کر مجھ سے پر پرس اور موبائل فون چھین لیا۔

اس دوران ڈاکوئوں نے اہلیہ کے گلے میں پہنی ہوئی طلائی چین کھینچی تو وہ موٹر سائیکل سے لڑکھڑا کر گر گئی اس دوران ہم دونوں کے درمیان رکھا ہوا بیگ بھی سڑک پر گر گیا جس میں 28 لاکھ روپے نقد تھے ڈاکو وہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ وہ دھاگے کا کاروبار کرتا ہے اور ڈیفنس میں اپنے پارٹنر کو رقم دینے جا رہا تھا جبکہ رقم کے حوالے سے کسی کو بھی نہیں پتہ تھا کہ میرے پاس بڑی رقم ہے۔ متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ مدد گار 15 پولیس کو آگاہ کر دیا تاہم پولیس تاخیر سے پہنچی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…