اسلام آباد(نیوزڈیسک)نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن سے متعلق سوال پر ٹھنڈے صدر مملکت آگ بگولہ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق دھیمے مزاج کے صدر مملکت ممنون حسین صحافی کے نندی پور پاور پراجیکٹ کی کرپشن سے متعلق سوال پر آگ بگولہ ہوگئے اور سارا غصہ صحافی پر نکال دیا ۔صدر مملکت نے صحافی سے مخاطب ہوکر کہاکہ اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت اور ہمت ہے تو آپ سپریم کورٹ جائیںاور اس آدمی کو سزا دلوائیں جس نے وہ پیسے لیے ہیں ، ورنہ فضول کی باتیں مت کریں ،خدا کا خوف کیا کرو ، کوئی باتیں صحیح کیا کرو ،تنقید برائے تنقید کے سوا آپکو کچھ اور بھی آتاہے ؟انہوں نے کہاکہ مجھے اتنا سخت لہجہ کرنا پڑا ، خدا کے واسطے کوئی معقول بات کیجیئے ، یہ بیکار کی باتیں سننے کیلئے میں یہاں نہیں بیٹھاہوں ۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکمراں جماعت ن لیگ پر الزام عائد کیاہے کہ نندی پور پاورپراجیکٹ میں بہت بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے ۔پیپلزپارٹی نے نیب سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔
نندی پورپراجیکٹ،صحافی کے سوال پرصدرممنون آگ بگولہ ہوگئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں