اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کی ترجمان نے مفتی قوی کی تقرری کی تردید کردی

datetime 10  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مفتی قوی کا محکمہ ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر ہونا ڈائریکٹر ایکسائز کو مہنگا پڑگیا، پنجاب حکومت کی ترجمان نے مفتی قوی کی تقرری کی تردید کردی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے سخت نوٹس پر ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز پنجاب نے مفتی قوی کو اپنی وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقر ر کیا تھا، اس سلسلے میں ایک تقریب میں مفتی قوی کو سویئنر پیش کیا گیا۔

مفتی قوی ہاتھ میں وینٹی نمبر پلیٹ تھامے اپنے چاہنے والوں کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے دکھائی دیئے۔ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کا کہنا تھا کہ وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم اگلے ہفتے شروع ہوگی جس کے تحت گولڈ نمبر پلیٹ 5 لاکھ روپے میں پلاٹینم نمبر پلیٹ 50 لاکھ میں اور کارپوریٹ نمبر پلیٹ ایک کروڑ میں دستیاب گی۔ یہ نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی۔

دوسری پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مفتی قوی کی تقرری کی تردید کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی، بلا اجازت ایسی حرکت کرنے والے کیخلاف ایکشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے بھی اس کا سخت نوٹس لیا ہے، عظمی بخاری کا بیان سامنے آنے کے تھوڑی دیر بعد ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…