بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی سے حادثہ، ہجوم نے اداکارہ کا فون ضبط کرلیا

datetime 31  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی سے مبینہ طور پر حادثہ پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر انجلین ملک کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ متعدد افراد اداکارہ کی گاڑی کو گھیرے انہیں گاڑی سے باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کی گاڑی کے اردگرد رکشہ اور دیگر گاڑیاں بھی موجود ہیں جن میں سے کچھ گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم میں سے ایک شخص آگے بڑھ کر اداکارہ انجلین ملک سے ان کا موبائل چھین لیتا ہے جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ میں کہیں نہیں بھاگ رہی بلکہ یہاں ہی کھڑی ہوں لہٰذا میرا موبائل فون واپس کریں۔

سوشل میڈیا پردعویٰ کیا جارہا ہے کہ انجلین ملک کی گاڑی سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں حادثہ پیش آیا، اداکارہ نے رکشے سمیت دیگر گاڑیوں کو ٹکر ماری تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دوسری جانب ابھی تک انجلین ملک نے اس حادثے اور وائرل ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان یا سوشل میڈیا پوسٹ جاری نہیں کی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…