منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق

datetime 21  اگست‬‮  2024 |

تہران/کراچی (این این آئی)ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 35 زائریں جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 18 زخمی افراد کی حالت نازک ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں 53 زائرین سوار تھے، جن میں سے 18افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب مولانا قمر عباس نقوی کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بس میں 14 خواتین سمیت 50 افراد سوار تھے۔مولانا قمر عباس نقوی کے مطابق بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق مسافروں میں سے بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔ ابتدائی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…