جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیر افضل مروت کا عمران خان سے الزام لگانے والوں کو سامنے لانے کا مطالبہ

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو ریکوسٹ کروں گا کہ جو لوگ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ان کو میرے سامنے بٹھائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان یہی کہتے ہیں کہ ایک تو کچھ لوگ پڑھے لکھے نہیں اور دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پتہ چلنا چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان میں زہر گھولنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں، ہم سب جیل میں بیٹھے ہوتے تھے، میں نہیں چاہتا تھا کہ میں ان کے کرتوت عمران خان کے سامنے لاؤں، کچھ لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑا اب ان کو واپس لانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہی لوگ ان کو واپس لانا چاہتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرزہ سرائیاں کرتے رہے ہیں، بلے باز کو لانے میں فردوس شمیم نقوی کا بھی بڑا اہم کردار تھا، اب تو کچھ رہ نہیں گیا، میں اب کسی کا لحاظ نہیں کروں گا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…