واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر باراک اوباما نے قندوز میں اسپتال پر وحشیانہ بمباری پر ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز سے معافی مانگی ہے، عالمی امدادی تنظیم ایم ایس ایف نے اپنے ٹراما سینٹر پر حملے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اوباما نے ایم ایس ایف کے سربراہ لیو کو فون کرکے سانحے پر معافی مانگی اور طبی عملے سمیت مریضوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔