کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل نے رابطہ کمیٹی کے رکن کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔واسع جلیل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو حراست لے لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمال ملک کو نارتھ ناظم آباد میں ان کے گھر سے رینجرز نے حراست میں لیا ہے۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ذرائع کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔