جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

بلوچستان میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود، انرجی ایکسپورٹر بن سکتا ہے، ورلڈ بینک

datetime 12  اگست‬‮  2024 |

واشنگٹن (این این آئی)ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے لیے بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے جو صوبہ کو توانائی کے ایک بڑے برآمد کنندہ میں تبدیل کر سکتا ہے۔یہ تبدیلی پاکستان کی توانائی درآمد کرنے کی ضرورت کو بہت کم کر سکتی ہے، زیادہ پائیدار توانائی کے مستقبل کا حصول بہت ممکن لگتا ہے۔ورلڈ بینک کی ایک حالیہ تحقیق میں بلوچستان کے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے استعمال کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اگر موثر طریقے سے استعمال کیا جائے تو صوبہ اضافی توانائی پڑوسی صوبوں حتیٰ کہ دوسرے ممالک کو بھی برآمد کر سکتا ہے۔

اس سے توانائی کے گرڈ کو مستحکم کرنے اور توانائی کی مجموعی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔بلوچستان سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال ہے۔ صوبے کے کچھ علاقے 2,500 kWh/m تک شمسی توانائی حاصل کرتے ہیں، جو اسے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے بہترین جگہ بناتا ہے۔صوبے کے توانائی کے وسائل بجلی کی طلب سے اچھی طرح ملتے ہیں،بلوچستان میں قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری خطے کی توانائی کی صورتحال کو نمایاں طور پر تبدیل کرسکتی ہے۔یہ بجلی کے نقصانات کو کم کر سکتا ہے، مالی استحکام کو بڑھا سکتا ہے اور 2028 تک سالانہ نقصانات کو $500 ملین تک کم کر سکتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…