لندن(نیوزڈیسک) ماریہ ادریسی حجاب پہن کر ماڈلنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی۔23 سالہ ماریہ ادریسی کو سویڈش کمپنی ایچ اینڈ ایم جو کے دنیا کا دوسرا مقبول ترین برانڈ ہے، کمپنی نے اپنی نئی تشہیری مہم کلوز دی لوپ کیلئے منتخب کیا، جس میں انھوں نے حجاب پہن کر ماڈلنگ کی-حجاب پہن کر ماڈلنگ کرکے پاکستانی ماں اور مراکشی باپ کی بیٹی ماریہ ادریسی نے دنیا بھر کی خواتین میں منفرد اعزاز حاصل کر لیا اور دنیا کی پہلی باحجاب ماڈل بن گئی۔اس موقع پر ماریہ ادریسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اچھا لگا کہ اسلام کے مطابق حجاب کو فروغ دیا، میرے لباس پر کچھ جانب سے تنقید بھی سامنے آئی تاہم انہوں نے واضح کردیا جو مذہب اسلام میں حرام نہیں وہ سب قابل قبول ہے۔دوسری جانب سویڈش کمپنی ایچ اینڈ ایم کی اس کوشش کو مسلم دنیا سے پیسہ کمانے کا فن قرار دیا جارہا ہے، اس وقت دنیا بھر کی مسلمان خواتین 266 ارب ڈالر ملبوسات اور جوتوں پر خرچ کرتی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید



















































