راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ زید حامد کے منہ سے شر کے سوا خیر کی کبھی بات نہیں سنی .اللہ تعالیٰ زید حامد کے شر سے پاکستان کو محفوظ رکھے ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان زید حامد کی رہائی سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات نے کہاکہ زید حامد کے معاملے پر وزارت خارجہ کے ترجمان سے رابطہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ زید حامد کے منہ سے شر کے سواخیر کی بات کبھی نہیں سنی اللہ تعالیٰ پاکستان کو زید حامد کے شر سے محفوظ رکھے