بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

2ادارے پاور سیکٹر اور ایف بی آر صحیح نہیں ہوئے تو ناؤ ڈوب سکتی ہے،شہبازشریف

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ2ادارے پاور سیکٹر اور ایف بی آر صحیح نہیں ہوئے تو ناؤ ڈوب سکتی ہے،ایبسولوٹلی ناٹ کی طرح جذباتی فیصلے نہیں کرنے،ہمیں اجتماعی طور پر کاوشیں کرنی ہوتی ہیں، تمام آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تو قومیں بنتی ہیں، بد ترین سفاکیت کے واقعے میں اسمٰعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیا گیا، فلسطین میں دن رات بدترین تباہی ہورہی ہے، فلسطین کی صورتحال پر دنیا کا ضمیر جاگنا چاہیے۔ جمعہ کو کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد ترین سفاکیت کے واقعے میں اسمٰعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کردیا گیا، دنیا کے کئی ممالک نے اس کی مذمت کی، پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی اس کی مذمت کی، ڈپٹی وزیراعظم نے باقاعدہ بیان جاری کیا۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ہم نے اس کی بھر پور مذمت کی، فلسطین میں دن رات بدترین تباہی ہورہی ہے، فلسطین کی صورتحال پر دنیا کا ضمیر جاگنا چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کے عالمی ادارے جو امن و امن قائم کرنے کے لیے کئی دہائیوں پہلے معرض وجود میں آئے۔انہوں نے کہا کہ جمعے کے بعد اسمٰعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی اپیل کی گئی ہے، میں نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی کہا ہے، میں بھی اپنی کابینہ کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کی مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کروں گا۔انہوںنے کہاکہ حکومت منتخب ہونے کے بعد پہلے دن سے بجلی بحران کو حل کرنے کے لیے شبانہ روز ہماری کاوشیں جاری ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں بجلی کے منصوبے لگانے پر کام شروع ہوا، 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا، اس وقت کوئی اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں تھا، چین وہ واحد ملک تھا جس نے سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کا عندیہ دیا، پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر کام شروع ہوا اور تیز ترین اسپیڈ پر یہ منصوبے لگائے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 5 ہزار میگا واٹ کے 4 جدید ترین ایل این جی کے پلانٹ لگائے ، ان کی صلاحیت 62 سے 63 فیصد تھی، وہ تاریخ کے سستے ترین پلانٹ تھے، اس وقت نیپرا کا ٹیرف ساڑھے 8 لاکھ ڈالر تھا پر میگا واٹ اور پلانٹ ساڑھے 4 لاکھ ڈالر میں لگے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ اس مد میں نجی شعبے کو سرمایہ کاری کی ہمت نہیں ہوئی، اس سے پہلے بھی معاہدے ہوئے، ہمیں کسی دور کے معاہدوں کو طعنے کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ ہم سیاست نہیں کر رہے، یہ سیاست نہیں ہے، یہ پاکستان کے سب سے بڑے مسئلے کو حل کرنے کی ایک کاوش ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کو سستی کرنا ہمارا اپنا اور نواز شریف کا ایجنڈا ہے، یہ اتحادی حکومت کا ایجنڈا ہے، ہمیں دو ٹوک فیصلہ کرنا چاہیے کہ اس معاملے پر سیاست عوامی توہین کے مترادف ہے، یہ کسی ایک جماعت کا نہیں، پوری قویم کا مطالبہ ہے کہ بجلی کو سستی کریں، اس معاملے کو حل کریں، یہ بہت پیچیدہ مسئلہ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر یہ دو ایسے ادارے ہیں جس میں ہم سب سوار ہیں، اگر ہم ان دونوں اداروں کو فعال اور کرپشن سے پاک کرنے میں کامیاب ہوگئے تو کشتی منجھدار سے نکل کر کنارے پر لگے گی، اگر یہ ادارے صحیح نہیں ہوئے تو خوانخواستہ وہ ناؤ ڈوب سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا پورا ادراک ہے، اسی لیے یہ تمام کاوشیں جاری ہیں، میں ایک جماعت سے پوچھتا ہوں کہ ان کی خیبر پختونخوا میں 10 سال سے حکومت ہے، انہوں نے کیا کیا، بڑے بڑے نعرے لگائے گئے، دعوے کیے گئے کہ 300 ٹیم بنائے جائیں گے، کیا ایک ڈیم بھی بنا، پن بجلی کے لیے کتنی سرمایہ کی، باتیں کرنا بڑا آسان ہے، عمل کرنا ایک بڑا مشکل کام ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس مسئلے کے حل کے لیے بلوچستان میں 70 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا، اس کے لیے کسی نے آواز اٹھائی ہے جو آج دھرنے دے رہے ہیں، اگر ان کیلئے آواز نہیں اٹھائی تو پھر یہ سیاست برائے سیاست ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نگران دور میں بجلی چوری روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے، اس سلسلے میں سپہ سالار کا بھی غیر متزلزل عزم تھا، اس کا نوٹس لیا گیا، اس کے نتائج سامنے آئے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر کاوشیں کرنی ہوتی ہیں، تمام آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تو قومیں بنتی ہیں، بجلی چوری کے حوالے سے صوبہ سندھ اور پنجاب وزارت توانائی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، اس سلسلے میں سپہ سالار کی جو کمٹمنٹ ہیں، پاکستان جیسے ملک میں جو ہماری تاریخ ہے، کوئی چیز آئسولیشن میں نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ لگائے گئے بعض ٹیکسز تو جائز ہیں کہ اگر ہم نے اپنا ٹیکس بیس نہیں بڑھایا تو پھر تو معاملہ بلکل ختم ہوجائے گا تاہم جو ٹیکس دے رہیں، ان پر مزید بوجھ ڈالنا قابل تعریف بات نہیں ہے، تنخواہ دار طبقے پر لگے ٹیکس کا مجھے پوری طرح احساس ہے۔انہوںنے کہاکہ 200 یونٹ والے صارفین کو 50 ارب کا ریلیف دیا، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اس سے بھی آگے بڑھنا چاہیے، اس کے لیے دن رات کام ہو رہا ہے، اس سلسلے میں قانونی پیچیدگیاں اور چیلنجز ہیں جنہیں ہمیں دیکھنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کرنا، جیسے دیکھا کہ بیٹھے بیٹھائے ایبسولوٹلی ناٹ نے کیا اپنا حشر کیا وہ آپ سب جانتے ہیں، اچھے تعلقات کو تباہ و برباد کیا گیا، سائفر لہرایا گیا، ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، اس سے ہمارے تعلقات کو دھچکا لگا، اس کی بہتری کے لیے ہم آج بھی دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں، اس کے بغیر نہ برآمدات بڑھ سکتی ہیں، نہ صنعت و زراعت آگے بڑھ سکتی ہے، یہ بوجھ کم کریں گے تو ہم مسابقت میں آگے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے جو آئی پی پیز ہیں، ان کے اوپر کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم بڑی تیزی آگے بڑھ رہے ہیں، اس کا فارمولا طے ہوجائے گا، جو آئی پی پیز جو نجلی شعبے کے لگے ہوئے ہیں جو پاکستانیوں نے لگائے ہیں، ان میں سے بعض آئی پی پیز کو بہت منافع مل چکا، ان کے لان کی آدائیگی ہوچکی، ان کی کٹیگری اس سے مختلف ہے جنہوں نے پلانٹ ایک دو سال پہلے لگائے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے چین کو ری پروفائلنگ کے لیے خط لکھا ہے، چینی صدر نے خود مجھ سے کہا کہ آپ سی پیک کے کول پاور پروجیکٹ کی کنورڑن کرنے جا رہے ہیں، اس کا کیا منصوبہ ہے، میں نے بتایا کہ درآمدی کوئلے کی جگہ مقامی کوئلے تھر کول کے مکس میچ استعمال سے 105 ارب کی بچت ہوگی، سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی، انہوں نے میری بات کو بڑے غور سے سنا، پھر اس سلسلے میں وزیر خز انہ، وزیر توانائی چین گئے اور وہاں اچھی میٹنگز ہوئیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ راتوں رات روم نہیں بنا، ہتھیلی میں سرسوں نہیں جمی تھی، اس کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں لیکن اس کو عوام میں لے جاؤں، سیاسی اکھاڑے میں لے جانا اور جذباتی ایبسولوٹلی ناٹ والے نعرے لگانا آبیل مجھے مار والی بات ہے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…