جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ضمانت منظور،پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو فوری رہا کرنے کا حکم

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض احمد وقاص کی ضمانت منظور کی جبکہ عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف اسلحہ بارود برآمدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔اس سے قبل 22 جولائی کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا کوا?رڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔دوسری جانب اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف اسلحہ بارود برآمدگی کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر ریکارڈ آنے تک وقفہ کردیا۔

پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔احمد وقاص جنجوعہ کی جانب سے وکیل ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف جو وقوعہ بنایا گیا وہ مضحکہ خیز ہے، احمد وقاص جنجوعہ کو صبح 4 بجے گھر کا دروازہ توڑ کر اغوا کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ بازیاب کرانے کا حکم دیتی ہے تو اسی دوران انسداد دہشت گردی عدالت سے احمد وقاص کا ریمانڈ لے لیا جاتا ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احمد وقاص پیدل چلتا ہوا آرہا تھا تو ناکہ پر ان کو روکا گیا، پراسیکیوشن نے پوری تفصیل نہیں بتائی کہ کہاں سے آرہا تھا، اکیلا تھا یا کسی کے ساتھ تھا۔اس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ ایف آئی آر میں اس طرح لکھنا ضروری نہیں ہے ، ضمنی رپورٹ میں تفصیل بتائی جاتی ہے۔

وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ایف آئی آر میں کسی کالعدم تنظیم کا ذکر نہیں ہے ، ریمانڈ دہشت گرد تنظیم سے تعلق کی بنیاد پر لیا گیا، پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر کے اغوا ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج انٹرنیشنل میڈیا پر بھی رپورٹ ہوئی ہے، قانون کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ ،بارود کا فرانزک ٹیسٹ کرانا ہوتا کہ بارود قابل استعمال تھا یا نہیں۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ رپورٹس کے آنے تک احمد وقاص کو جیل میں رہنے دیں، رپورٹس آنے کے بعد اگر احمد وقاص کا تعلق واضح ہو جاتا ہے تو دوبارہ گرفتار کرلیا جائے، تب تک مشروط ضمانت دے دیتے ہیں، جس پر وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ناکے پر احمد وقاص جنجوعہ کی موجودگی ثابت کرنا ضروری ہے، جب تک ریکارڈ خاموش ہے احمد وقاص کا کسی بھی کالعدم تنظیم سے تعلق ثابت نہیں ہوتا۔احمد وقاص جنجوعہ کے وکیل ہادی علی چٹھہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ریکارڈ آنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے وقاص جنجوعہ کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت مںظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…