سکردو(این این آئی)پاکستان کی ایک اور خاتون نے دنیا کی دوسری بلند چوٹی کو سر کرلیا، سلطانہ بی بی کے ٹو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون ہیں۔
وادی ہنزہ کے گاؤں شمشال سے تعلق رکھنے والی سلطانہ بی بی نے پیر کی صبح 8 ہزار 611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا، جس کے بعد وہ کے ٹو کو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون بن گئیں۔سلطانہ بی بی سے قبل ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرچکی ہیں۔