بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سنجے دت مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے، سائرہ بانو کا انکشاف

datetime 30  جولائی  2024 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ایکشن ہیرو سنجے دت کی 65ویں سالگرہ منائی گئی۔بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ کسی زمانے میں وہ ماضی کی حسین ہیروئن اور مرحوم دلیپ کمار کی بیوہ سائرہ بانو سے شادی کرنا چاہتے تھے اور کم عمری میں وہ اپنی والدہ سے سائرہ بانو سے شادی کرنے کا کہا کرتے تھے۔یہ انکشاف سائرہ بانو نے خود اس وقت کیا جب انھوں نے سنجے دت کو سالگرہ پر مبارکباد پر مبنی پیغام پوسٹ کیا۔

انھوں نے اس موقع پر برتھ ڈے بوائے کی اپنے مرحوم شوہر دلیپ کمار کے ساتھ بنی ایک تصویر شیئر کی۔ اپنے تفصیلی کیپشن میں سائرہ بانو نے لکھا کہ سنجے دت ہمیشہ انکے خاندان کے ساتھ رہے۔ میرا پورا خاندان اماں جی سے آپا جی ان سے لیکر صاحب (دلیپ کمار) اور میں، ہم سب نے انھیں ایک چھوٹے سے بچے سے لیکر بڑے ہونے اور پھر آج تک ایک شاندار شخص کے طور پر دیکھا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب نرگس آپا (سنجے دت کی مرحومہ والدہ) ایک فنکشن میں ہمارے گھر آئیں تو انکے ساتھ یہ کیوٹ سے چھوٹے بچے تھے۔

سائرہ بانو نے مزید کہا کہ نرگس نے سنجے کے ہاتھ ہلاتے ہوئے کہا چلو سائرہ جی کو بولو کہ تم کیا بولتے ہو مجھے، تو اس پر سنجو نے مجھے دیکھتے ہوئے نہایت ہی پیار اور دھیمی آواز میں کہا میں شائلہ بانو (سائرہ بانو) سے شادی کروں گا۔سائرہ بانو نے سنجے دت کیلیے انکی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انھیں دعائیں دیں، جبکہ انھوں نے مسکراتے چہرے اور ریڈ ہارٹ ایموجی شیئر کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…