جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق قومی وصوبائی اسمبلیوں کے126ناموں کی ترجیحی فہرست جمع

datetime 30  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں سے متعلق قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 126ناموں کی ترجیحی فہرست جمع کروا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے پی ٹی آئی نے قومی صوبائی اسمبلیوں کے 126ناموں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی ہے۔قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے 21نام جمع کرائے گئے ہیں،قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کیلئے 10ناموں، پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کیلئے 33نام، پنجاب اسمبلی میں اقلیت کی نشستوں کیلئے 13نام، خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے 25نام، خیرپختنونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کیلئے 11نام، سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے 3اقلیتی نشستوں کیلئے 10ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی۔

اسی طرح قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی فہرست میں عالیہ حمزہ، کنول شوزب، روبینہ شاہین، روبینہ جمیل، سیمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب، صنم جاوید، ریحانہ ڈار، شہناز طارق خان، مصباح ظفر، آمنہ علی، مہرالنسا سجاد، ملیحہ علی اصغر، ڈاکٹر سمیرا شمس، نادیہ خٹک، مومنہ باسط، نیناں ارشد، صبا بی بی، ساجدہ گلزار، لبنیٰ حمید، نائلہ مروت کے نام جمع کرائے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کیلئے غیر مسلموں کی فہرست میں لال چند ملہی، راجیش کمار جاگوانی، وقاص کھوکر، حکوک رادیک بابو، چوہدری عامر سموئیل، سفیہ منیر جیکسن، تادیل کامران، ارب مال، جائینند، نابیگ کے نام شامل ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…